کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مردوں کو زیادہ نقصان دینے والا فتنہ عورتیں ہیں ۔
حدیث نمبر: 2067
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ اور سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ اسے روایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے اپنے بعد مردوں کو نقصان پہنچانے والا عورتوں سے زیادہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ( یہ اکثر خلاف شرع کام کراتی ہیں اور جو مرد زن مرید ہوتے ہیں ان کو مجبور کر دیتی ہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2067