کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: صور کے دو پھونکوں کے درمیان چالیس کا فاصلہ ہو گا اور ریڑھ کی ہڈی کے سوا انسان کا سارا جسم گل جائے گا ۔
حدیث نمبر: 2066
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : صور کے دونوں پھونکوں کے درمیان میں چالیس کا فاصلہ ہو گا ۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ! چالیس دن کا ؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا ۔ پھر لوگوں نے کہا کہ چالیس مہینے کا ؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا ۔ پھر لوگوں نے کہا کہ چالیس برس کا ؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا ۔ ( یعنی مجھے اس کا تعین معلوم نہیں ہے ) پھر آسمان سے ایک پانی برسے گا ، اس سے لوگ ایسے اگ آئیں گے جیسے سبزہ اگ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آدمی کے بدن میں کوئی چیز ایسی نہیں جو گل نہ جائے ، مگر ایک ہڈی اور وہ ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ اسی ہڈی سے قیامت کے دن لوگ پیدا ہوں گے ۔ ( نووی رحمہ اللہ نے کہا کہ اس میں سے پیغمبر مستثنیٰ ہیں کہ ان کے جسموں کو اللہ تعالیٰ نے زمین پر حرام کر دیا ہے )
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2066