کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: آدمی دودھ دوہتا ہو گا کہ قیامت قائم ہو گی اور ابھی دودھ اس کے منہ تک نہ پہنچا ہو گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی ۔
حدیث نمبر: 2065
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ` قیامت قائم ہو جائے گی اور مرد اونٹنی دوہتا ہو گا ، پس برتن اس کے منہ تک نہ پہنچا ہو گا کہ قیامت آ جائے گی اور دو مرد کپڑے کی خریدوفروخت کرتے ہوں گے ، خریدوفروخت نہ کر پائیں گے کہ قیامت آ جائے گی اور کوئی مرد اپنا حوض درست کر رہا ہو گا ، پس اس کو درست کر کے نہ پھرا ہو گا کہ قیامت آ جائے گی ۔