کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قیامت برپا ہونے کا قریب ہونا ۔
حدیث نمبر: 2063
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ قیامت کب ہو گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر خاموش رہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کی طرف جو ازدشنوۃ میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھا ہوا تھا ، دیکھ کر فرمایا کہ اگر اس بچہ کی عمر لمبی ہوئی تو یہ بوڑھا نہ ہو گا ، یہاں تک کہ تیری قیامت قائم ہو جائے گی ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ لڑکا اس دن میرا ہم عمر تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2063
حدیث نمبر: 2064
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` دیہاتی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو قیامت کے بارے میں پوچھتے کہ وہ کب ہو گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے کم عمر کو دیکھتے اور فرماتے کہ اگر یہ جئے گا تو بوڑھا نہ ہو گا ، یہاں تک کہ تمہاری قیامت قائم ہو جائے گی ( کیونکہ تمہاری قیامت یہی ہے کہ تم مر جاؤ ۔ مراد قیامت صغریٰ ہے اور وہ موت ہے )
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2064