کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: لوگوں کا دجال سے بھاگ کر پہاڑوں میں چلے جانا ۔
حدیث نمبر: 2057
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ لوگ دجال سے ( بچنے کے لئے ) پہاڑوں میں بھاگ جائیں گے ۔ ام شریک رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہ ! عرب کے لوگ اس دن کہاں ہوں گے ؟ ( یعنی وہ دجال سے مقابلہ کیوں نہ کریں گے ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عرب ان دنوں تھوڑے ہوں گے ( اور دجال کے ساتھی کروڑوں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2057