حدیث نمبر: 2039
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نیک اعمال کے کرنے میں چھ چیزوں سے پہلے جلدی کرو ۔ ایک دجال ، دوسرے دھواں ، تیسرے زمین کا جانور ، چوتھے سورج کا مغرب سے نکلنا ، پانچویں قیامت اور چھٹے موت ۔