کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قیامت سے پہلے مدینہ کے گھر اور آبادی کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 2031
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( قیامت کے قریب مدینہ کے گھر ) اہاب یا یہاب تک پہنچ جائیں گے ۔ زہیر نے کہا کہ میں نے سہیل سے کہا کہ اہاب مدینہ سے کتنے فاصلے پر ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اتنے میل پر ( یعنی کافی میل دور ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2031