حدیث نمبر: 2025
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت قائم نہ ہو گی ، یہاں تک کہ مسلمان یہود سے لڑیں گے ، پھر مسلمان ان کو قتل کریں گے ۔ حتیٰ کہ یہودی کسی پتھر یا درخت کی آڑ میں چھپے گا تو وہ پتھر یا درخت بولے گا کہ اے مسلمان ! اے اللہ کے بندے ! یہ میرے پیچھے ایک یہودی ہے ، ادھر آ اور اس کو قتل کر دے مگر غرقد کا درخت نہ بولے گا ( وہ ایک کانٹے دار درخت ہے جو بیت المقدس کی طرف بہت زیادہ ہوتا ہے ) وہ یہود کا درخت ہے ۔