کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قیامت قائم نہ ہو گی حتیٰ کہ دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر نہ ہو ۔
حدیث نمبر: 2015
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت قائم نہ ہو گی ، یہاں تک کہ فرات میں سونے کا ایک پہاڑ نکلے گا اور لوگ اس کے لئے لڑیں گے ۔ تو ہر سینکڑے میں سے ننانوے ماریں جائیں گے اور ہر شخص ( اپنے دل میں ) یہ کہے گا کہ شاید میں بچ جاؤں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2015
حدیث نمبر: 2016
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قریب ہے کہ فرات میں سے سونے کا ایک خزانہ نکلے ، سو جو کوئی وہاں موجود ہو ، تو وہ اس میں سے کچھ نہ لے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2016