کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک کہ اس شہر میں نہ لڑائی ہو جس کی ایک طرف سمندر اور دوسری خشکی ہے ۔
حدیث نمبر: 2014
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے ایسے شہر کے متعلق سنا ہے جس کے ایک جانب خشکی اور ایک جانب سمندر ہے ؟ صحابہ نے کہا کہ ہاں یا رسول اللہ ! ہم نے سنا ہے ( یعنی قسطنطنیہ ہے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ اس شہر سے اسحاق علیہ السلام کی اولاد میں سے ستر ہزار لوگ لڑیں گے ۔ پس جب اس شہر کے پاس آئیں گے تو اتر پڑیں گے ۔ بس ہتھیار سے لڑیں گے نہ تیر ماریں گے ، بلکہ ( ( لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر ) ) کہیں گے تو اس کی دریا والی طرف گر پڑے گی ۔ پھر دوسری بار ( ( لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر ) ) کہیں گے تو اس کی دوسری طرف گر پڑے گی ۔ پھر تیسری بار ( ( لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر ) ) کہیں گے تو ہر طرف سے کھل جائے گا ۔ پس وہ اس شہر میں گھس پڑیں گے اور مال غنیمت لوٹیں گے ۔ جب وہ مال غنیمت کو بانٹ رہے ہوں گے کہ اچانک ایک پکارنے والا آ کر پکارے گا کہ دجال نکل آیا ہے تو وہ ہر چیز کو چھوڑ کر ( دجال کی طرف ) لوٹ آئیں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2014