حدیث نمبر: 2002
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : البتہ تم اگلی امتوں کی راہوں ( یعنی گناہوں میں اور دین کی مخالفت میں نہ یہ کہ کفر اختیار کرو گے ) پر بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ چلو گے ، یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں گھسے تھے تو تم بھی گھسو گے ۔ ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اگلی امتوں سے مراد یہودی اور نصاریٰ ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( اگر یہ نہیں تو ) اور کون ہیں ؟