کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: البتہ کسریٰ اور قیصر کے خزانے ضرور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کئے جائیں گے ۔
حدیث نمبر: 1998
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب کسریٰ ( ایران کا بادشاہ ) مر گیا ، تو اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہو گا اور جب قیصر ( روم کا بادشاہ ) مر جائے گا ، تو اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہو گا ( اور یہ دونوں ملک مسلمان فتح کر لیں گے ) ۔ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کئے جائیں گے ۔
حدیث نمبر: 1999
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ البتہ مسلمانوں یا مومنوں کی ( شک راوی ) ایک جماعت کسریٰ کے خزانہ کو کھولے گی جو سفید محل میں ہے ۔ قتیبہ کی روایت میں مسلمانوں کی ہے شک کے بغیر ۔