کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: لوگوں کو فتنے میں ڈالنے کے لئے شیطان کا اپنے لشکروں کو بھیجنا ۔
حدیث نمبر: 1991
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ابلیس اپنا تخت پانی پر رکھتا ہے ، پھر اپنے لشکروں کو دنیا میں فساد کرنے کو بھیجتا ہے ۔ پس سب سے بڑا فتنہ باز اس کا سب سے زیادہ قریبی ہوتا ہے ۔ کوئی شیطان ان میں سے آ کر کہتا ہے کہ میں نے فلاں فلاں کام کیا ( یعنی فلاں سے چوری کرائی ، فلاں کو شراب پلوائی وغیرہ ) تو شیطان کہتا ہے کہ تو نے کچھ بھی نہیں کیا ۔ پھر کوئی آ کر کہتا ہے کہ میں نے فلاں کو نہ چھوڑا ، یہاں تک کہ اس میں اور اس کی بیوی میں جدائی کرا دی ۔ تو اس کو اپنے قریب کر لیتا ہے اور کہتا ہے کہ ہاں تو نے بڑا کام کیا ہے ۔ اعمش نے کہا ، میرا خیال ہے کہ اس کو اپنے ساتھ چمٹا لیتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1991