حدیث نمبر: 1989
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے محلوں میں سے ایک محل ( یا قلعہ ) پر چڑھے پھر فرمایا : کیا جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں ، تم بھی دیکھ رہے ہو ؟ بیشک میں تمہارے گھروں میں فتنوں کی جگہیں اس طرح دیکھتا ہوں جیسے بارش کے گرنے کی جگہوں کو ۔