کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: دنیا کے سب سے زیادہ خوشحال کو جہنم میں اور دنیا کے سب سے زیادہ تنگی والے کو جنت کا غوطہ دینا ۔
حدیث نمبر: 1986
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن اہل دوزخ میں سے اس شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ آسودہ تر اور خوشحال تھا ، پس دوزخ میں ایک بار غوطہ دیا جائے گا ، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! کیا تو نے دنیا میں کبھی آرام دیکھا تھا ؟ کیا تجھ پر کبھی چین بھی گزرا تھا ؟ وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم ! اے میرے رب ! کبھی نہیں اور اہل جنت میں سے ایک ایسا شخص لایا جائے گا جو دنیا میں سب لوگوں سے سخت تر تکلیف میں رہا تھا ، جنت میں ایک بار غوطہ دیا جائے گا ، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! تو نے کبھی تکلیف بھی دیکھی ہے ؟ کیا تجھ پر شدت اور رنج بھی گزرا تھا ؟ وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم ! مجھ پر تو کبھی تکلیف نہیں گزری اور میں نے تو کبھی شدت اور سختی نہیں دیکھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1986