کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جہنم میں کافر کی ڈاڑھ کی بڑائی کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1982
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کافر کا دانت یا اس کی کچلی احد پہاڑ کے برابر ہو گی اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت ہو گی ( یعنی تین دن تک چلنے کی مسافت پر اس کی کھال کی بدبو پہنچے یا اس کی موٹائی اتنی ہو گی جتنا تین دن میں سفر کیا جائے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1982
حدیث نمبر: 1983
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کافر کے دونوں کندھوں کے بیچ میں تیز رو سوار کے تین دن کی مسافت ہو گی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1983