کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جہنم میں اس شخص کا عذاب ، جس نے غیر اللہ کے نام پر اونٹنیوں کو چھوڑ دیا ۔
حدیث نمبر: 1981
ابوعبداللہ آصف
´ابن شہاب کہتے ہیں کہ` میں نے سعید بن مسیب سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ بحیرہ وہ جانور ہے جس کا دودھ دوہنا بتوں کے لئے موقوف کیا جاتا کہ کوئی آدمی اس جانور کا دودھ نہ دوھ سکتا تھا ، اور سائبہ وہ ہے جس کو اپنے معبودوں کے نام پر چھوڑ دیتے تھے کہ اس پر کوئی بوجھ نہ لادتے تھے ۔ اور ابن مسیب نے کہا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے عمرو بن عامر خزاعی کو دیکھا کہ وہ اپنی آنتیں جہنم میں کھینچ رہا تھا اور سب سے پہلے سائبہ اسی نے نکالا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1981