کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: گرمی جہنم کی شدت کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1976
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ تمہاری آگ جس کو آدمی روشن کرتا ہے ، جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم ! یہی آگ ( جلانے کو ) کافی تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ تو اس سے انہتر حصے زیادہ گرم ہے اور ہر حصہ میں اتنی ہی گرمی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1976