حدیث نمبر: 1975
ابوعبداللہ آصف
´ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس دن جہنم لائی جائے گی ، اس کی ستر ہزار باگیں ہوں گی ، اور ایک باگ کو ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اس کو کھینچ رہے ہوں گے ( تو کل فرشتے جو جہنم کو کھینچ کر لائیں گے چار ارب نوے کروڑ ہوئے ) ۔