حدیث نمبر: 1970
ابوعبداللہ آصف
´ابوالتیاح کہتے ہیں کہ` مطرف بن عبداللہ کی دو عورتیں تھیں ، وہ ایک عورت کے پاس سے آئے تو دوسری بولی کہ تو فلاں عورت کے پاس سے آیا ہے ؟ مطرف نے کہا کہ میں عمران بن حصین کے پاس سے آیا ہوں ، انہوں نے ہم سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جنت کے رہنے والوں میں عورتیں بہت کم ہیں ۔