کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اہل جنت کی نعمتیں ہمیشہ کی ہوں گی ۔
حدیث نمبر: 1964
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جنت میں جائے گا ، وہ سکون سے ہو گا اور بے غم رہے گا ۔ نہ کبھی اس کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے اور نہ اس کی جوانی مٹے گی ( یعنی سدا جوان ہی رہے گا کبھی بوڑھا نہ ہو گا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1964