حدیث نمبر: 1962
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جنت میں جانے والے کھائیں پئیں گے لیکن نہ تھوکیں گے ، نہ ناک صاف کریں گے اور نہ پیشاب کی حاجت ہو گی ۔ لیکن ان کا کھانا کستوری کی مشک جیسا ایک ڈکار ہو گا ( بس ڈکار اور پسینہ سے کھانا تحلیل ہو جائے گا ) ۔ انہیں تسبیح و تحمید ( یعنی سبحان اللہ اور الحمدللہ کہنا ) کا ایسے ہی الہام ہو گا جیسے سانس کا الہام ہوتا ہے ۔