حدیث نمبر: 1953
ابوعبداللہ آصف
´سلیم بن عامر کہتے ہیں کہ` مجھ سے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ قیامت کے دن سورج نزدیک کیا جائے گا ، یہاں تک کہ ایک میل پر آ جائے گا ۔ سلیم بن عامر نے کہا کہ اللہ کی قسم ! میں نہیں جانتا کہ میل سے کیا مراد ہے ۔ یہ میل زمین کا جو کوس کے برابر ہوتا ہے یا میل سے مراد سلائی ہے جس سے سرمہ لگاتے ہیں ۔ لوگ اپنے اپنے اعمال کے موافق پسینہ میں ڈوبے ہوں گے ۔ کوئی تو ٹخنوں تک ڈوبا ہو گا ، کوئی گھٹنوں تک ، کوئی کمر تک اور کسی کو پسینہ کی لگام ہو گی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا ( یعنی منہ تک پسینہ ہو گا ) ۔