حدیث نمبر: 1952
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! کافر کا حشر قیامت کے دن منہ کے بل کیسے ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا جس ( ذات ) نے اس کو دنیا میں دونوں پاؤں پر چلایا ہے ، وہ اس بات کی قدرت نہیں رکھتا کہ اس کو قیامت کے دن منہ کے بل چلائے ؟ قتادہ نے یہ حدیث سن کر کہا کہ بیشک اے ہمارے رب ! تو ایسی طاقت رکھتا ہے ۔