کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: لوگ ( قیامت میں تین ) گروہوں کی صورت میں اکٹھے کئے جائیں گے ۔
حدیث نمبر: 1951
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لوگ تین گروہوں پر اکٹھے کئے جائیں گے ( یہ وہ حشر ہے جو قیامت سے پہلے دنیا ہی میں ہو گا اور یہ سب نشانیوں کے بعد آخری نشانی ہے ) ۔ بعض خوش ہوں گے اور بعض ڈرتے ہوں گے ، دو ایک اونٹ پر ہوں گے ، تین ایک اونٹ پر ہوں گے ، چار ایک اونٹ پر ہوں گے ، دس ایک اونٹ پر ہوں گے ، اور باقی لوگوں کو آگ جمع کرے گی ۔ جب وہ رات کو ٹھہریں گے تو آگ بھی ٹھہر جائے گی ، اسی طرح جب دوپہر کو سوئیں گے تب بھی آگ ٹھہر جائے گی ۔ اور جہاں وہ صبح کو پہنچیں گے آگ بھی صبح کرے گی اور جہاں وہ شام کو پہنچیں گے آگ بھی وہیں ان کے ساتھ شام کرے گی ( غرض کہ سب لوگوں کو ہانک کر شام کے ملک کو لے جائے گی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1951