کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: قیامت کے دن لوگ ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور بغیر ختنہ کی حالت میں اکٹھے کئے جائیں گے ۔
حدیث نمبر: 1950
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ قیامت کے دن لوگ ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور بغیر ختنہ کئے ہوئے اکٹھے کئے جائیں گے ۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مرد اور عورت ایک ساتھ ہوں گے تو ایک دوسرے کو دیکھے گیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ ! وہاں معاملہ ایک دوسرے کو دیکھنے سے بہت زیادہ سخت ہو گا ( اپنے اپنے فکر میں ہوں گے ) ۔