کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ زمین کو مٹھی میں لے گا اور ساتوں آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے ۔
حدیث نمبر: 1946
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن آسمانوں کو لپیٹ لے گا اور ان کو داہنے ہاتھ میں لے لے گا پھر فرمائے گا کہ میں بادشاہ ہوں ، کہاں ہیں زور والے ؟ کہاں ہیں غرور والے ؟ پھر بائیں ہاتھ سے زمین کو لپیٹ لے گا ( جو داہنے ہاتھ کے مثل ہے اور اسی واسطے دوسری حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں ) ، پھر فرمائے گا کہ میں بادشاہ ہوں ، کہاں ہیں زور والے ؟ کہاں ہیں بڑائی کرنے والے ؟