کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اس آدمی کے متعلق ، جس نے گناہ کیا اور پھر اپنے رب سے بخشش مانگی ۔
حدیث نمبر: 1935
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے روایت کی کہ ایک بندہ گناہ کر بیٹھا تو کہا کہ اے اللہ ! میرا گناہ بخش دے ۔ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندے نے گناہ کیا پھر اس نے جان لیا کہ اس کا ایک مالک ہے ، جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر مؤاخذہ کرتا ہے ۔ پھر اس نے گناہ کیا اور کہا کہ اے میرے مالک ! میرا گناہ بخش دے ۔ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندہ نے ایک گناہ کیا اور اس نے یہ جان لیا کہ اس کا ایک رب ہے ، جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر مؤاخذہ بھی کرتا ہے ۔ پھر اس نے گناہ کیا اور کہا کہ اے میرے پالنے والے ! میرا گناہ بخش دے ۔ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندے نے گناہ کیا اور اس نے یہ جان لیا کہ اس کا ایک اللہ ہے ، جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر مؤاخذہ بھی کرتا ہے ۔ اے بندے ! اب تو جو چاہے عمل کر ، میں نے تجھے بخش دیا ۔ ( راوی حدیث ) عبدالاعلیٰ نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ یہ ” اب جو چاہے عمل کر “ تیسری بار فرمایا یا چوتھی بار فرمایا ۔