کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کی خشیت اور اس کے عذاب سے سخت خوف رکھنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1934
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک شخص نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی ، جب وہ مرنے لگا تو اپنے لوگوں سے بولا کہ ( مرنے کے بعد ) مجھے جلا کر راکھ کر دینا ، پھر آدھی راکھ جنگل میں اڑا دینا اور آدھی سمندر میں اللہ کی قسم ! اگر اللہ مجھے پائے گا تو ایسا عذاب کرے گا کہ ویسا عذاب دنیا میں کسی کو نہیں کرے گا ۔ جب وہ شخص مر گیا تو لوگوں نے ایسا ہی کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے جنگل کو حکم دیا تو اس نے سب راکھ اکٹھی کر دی ۔ پھر سمندر کو حکم دیا تو اس نے بھی اکٹھی کر دی ۔ پھر اللہ نے اس شخص سے فرمایا کہ تو نے ایسا کیوں کیا ؟ وہ بولا کہ اے اللہ ! تو خوب جانتا ہے کہ میں نے یہ صرف تیرے ڈر کی وجہ سے کیا تھا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1934