کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند اور کوئی نہیں ہے ۔
حدیث نمبر: 1929
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کسی کو اپنی تعریف کرنا اتنا پسند نہیں ہے جتنا اللہ تعالیٰ کو پسند ہے ( کیونکہ وہ تعریف کے لائق ہے اور سب میں عیب موجود ہیں تو تعریف کے قابل نہیں ہیں ) ، اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنی خود تعریف کی اور اللہ سے زیادہ غیرت مند کوئی نہیں ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فواحش کو حرام قرار دیا ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ کسی کو عذر کرنا پسند نہیں ہے ( یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ بہت پسند ہے کہ گنہگار بندے اس کے سامنے عذر کریں اور اپنے گناہ کی معافی چاہیں ) اسی واسطے اس نے کتاب اتاری اور پیغمبروں کو بھیجا ( اور توبہ کی تعلیم کی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1929
حدیث نمبر: 1930
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ غیرت کرتا ہے اور مومن بھی غیرت کرتا ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ کو اس میں غیرت آتی ہے کہ مومن وہ کام کرے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس پر حرام کیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1930