حدیث نمبر: 1928
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اللہ جل جلالہ سے زیادہ کوئی ایذا یا تکلیف پر صبر کرنے والا نہیں ( باوجود یہ کہ ہر طرح کی قدرت رکھتا ہے ) ۔ اللہ کے ساتھ لوگ شرک کرتے ہیں اور اس کے لئے بیٹا بتاتے ہیں ( حالانکہ اس کا کوئی بیٹا نہیں سب اس کے غلام ہیں ) ۔ پھر بھی وہ ان کو تندرستی دیتا ہے ، روزی دیتا ہے اور ان کو ( تمام نعمتیں ) دیتا ہے ۔