کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ( فقط ) عمل کسی کو نجات نہیں دلا سکتا ۔
حدیث نمبر: 1927
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی تھیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میانہ روی کرو اور ( جو میانہ روی نہ ہو سکے تو ) اس کے نزدیک رہو اور خوش رہو ۔ اس لئے کہ کسی کو اس کا عمل جنت میں نہ لے جائے گا ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اور نہ آپ کو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور نہ مجھ کو ، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ کو وہ عمل بہت پسند ہے جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1927