کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: والدہ کی جتنی رحمت اپنی اولاد پر ہے ، اللہ کی رحمت اپنے بندوں پر اس سے کہیں زیادہ ہے ۔
حدیث نمبر: 1926
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قیدی آئے تو ان میں سے ایک عورت ( اپنا بچہ ) تلاش کر رہی تھی ۔ جب اپنا بچہ پا لیا تو اس کو اٹھا لیا اور پیٹ سے لگایا اور دودھ پلانے لگی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ تم کیا سمجھتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچہ کو آگ میں ڈال دے گی ؟ ہم نے کہا کہ اللہ کی قسم ! وہ کبھی نہ ڈال سکے گی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ البتہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے ، جتنی یہ عورت اپنے بچے پر مہربان ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1926