کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی سزا کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1925
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر مومن کو اللہ تعالیٰ تیار کردہ سزا ( عذاب ) کا علم ہو جائے تو کوئی جنت کی طمع نہ کرے ۔ اور اگر کافر کو اللہ تعالیٰ کی رحمت ( کی وسعت ) کا علم ہو جائے تو کوئی اس کی جنت سے ناامید نہ ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1925