کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کی رحمت فراخ ( وسیع ) ہے اور اس کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے ۔
حدیث نمبر: 1923
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب اللہ تعالیٰ مخلوقات کو بنا چکا تو اپنی کتاب میں لکھا ، اور وہ کتاب اس کے پاس رکھی ہے کہ میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1923
حدیث نمبر: 1924
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں ، ایک رحمت جنوں ، آدمیوں ، جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں میں اتاری ہے ، اسی ایک رحمت کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر مہربانی کرتے ہیں اور رحم کرتے ہیں اور اسی رحمت کی وجہ سے وحشی جانور اپنے بچہ سے محبت کرتا ہے ۔ اور ننانوے رحمتیں اللہ تعالیٰ نے اٹھا رکھیں ہیں جو اپنے بندوں پر قیامت کے دن کرے گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1924