کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: رات اور دن کے گنہگار کی توبہ کی قبولیت ۔
حدیث نمبر: 1921
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل اپنا ہاتھ رات کو پھیلاتا ہے تاکہ دن کا گنہگار توبہ کر لے اور دن کو ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کا گنہگار توبہ کر لے ، یہاں تک کہ آفتاب مغرب کی طرف سے نکلے ۔ ( یعنی اس کے بعد توبہ نہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1921