حدیث نمبر: 1916
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبردہ کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا اغر رضی اللہ عنہ سے سنا اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے ۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے لوگو ! اللہ کی طرف توبہ کرو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے ہر دن میں سو بار توبہ کرتا ہوں ۔