کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نعمت کے زوال سے پناہ مانگنے کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1913
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ کی دعا میں یہ بھی تھی کہ ” اے اللہ ! میں تیری نعمت کے زوال سے اور عافیت اور دی ہوئی صحت کے پلٹ جانے سے اور تیرے اچانک عذاب سے اور تیرے غضب والے سب کاموں سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1913