حدیث نمبر: 1912
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بری قضاء ( بری تقدیر ) ، اور بدبختی میں پڑنے سے ، دشمنوں کے خوش ہونے اور آزمائش کی سختی سے پناہ مانگا کرتے تھے ۔ عمرو نے یہ بھی کہا کہ سفیان ( راوی حدیث ) نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ ان چار چیزوں میں سے ایک چیز میں نے اس حدیث میں زیادہ کر دی ۔