کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو آدمی سو بار ( ( سبحان اللہ ) ) کہتا ہے ، اس کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1909
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی ہر روز ہزار نیکیاں کرنے سے عاجز ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھنے والوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ ہم میں سے کوئی ہزار نیکیاں کس طرح کرے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سو بار ( ( ” سبحان اللہ “ ) ) کہے تو ہزار نیکیاں اس کے لئے لکھی جائیں گی اور اس کے ہزار گناہ مٹائے جائیں گے ۔