کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو آدمی روزانہ سو دفعہ ( ( لا الٰہ الا اللہ وحدہ .... ) ) کہتا ہے اس کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1908
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ایک دن میں سو بار یہ کلمات کہے کہ ” ( ( لا الٰہ الا اللہ وحدہ .... ) ) آخر تک “ تو اس کو اتنا ثواب ہو گا جیسے دس غلام آزاد کئے ، اس کی سو نیکیاں لکھی جائیں گی ، اس کی سو برائیاں مٹائی جائیں گی ، سارا دن شام تک شیطان سے بچا رہے گا اور ( قیامت کے دن ) اس سے بہتر عمل کوئی شخص نہ لائے گا مگر جو اس سے زیادہ عمل کرے ( یعنی یہی تسبیح سو سے زیادہ بار پڑھے اور اعمال خیر زیادہ کرے ) ۔ اور جو شخص ( ( ” سبحان اللہ وبحمدہ “ ) ) دن میں سو بار کہے تو اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔