کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: ( ( سبحان اللہ وبحمدہ ) ) ( کا وظیفہ ) اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے ۔
حدیث نمبر: 1907
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں تجھے وہ کلام نہ بتلاؤں جو اللہ کو بہت پسند ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مجھے وہ کلام بتائیے جو اللہ کو بہت پسند ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ کلام ( ( ” سبحان اللہ وبحمدہ “ ) ) ہے ۔