حدیث نمبر: 1906
ابوعبداللہ آصف
´موسیٰ جہنی ، مصعب بن سعد سے روایت کرتے ہیں اور وہ اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کہ` انہوں نے کہا کہ ایک دیہاتی آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کوئی ایسا کلام بتائیے جسے میں کہا کروں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کہا کر کہ ” لا الٰہ الا اللہ ........ آخر دعا تک “ تو وہ دیہاتی بولا کہ ان کلموں میں تو میرے مالک کی تعریف ہے ، میرے لئے بتائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کہا کر کہ ” اللھم اغفرلی ........ آخر تک “ ۔ ( راوی حدیث ) موسیٰ نے کہا کہ لفظ ” عافنی “ کا مجھے خیال آتا ہے لیکن یاد نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں ۔