حدیث نمبر: 1891
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی راہ میں جا رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک پہاڑ پر سے گزرے جس کو جمدان کہتے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چلو یہ جمدان ہے مفردون آگے بڑھ گئے ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مفردون کون ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں ۔