کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قرآن کے علاوہ کچھ لکھنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے سے بچنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1861
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( میرا کلام ) مجھ سے مت لکھو اور جس نے کچھ مجھ سے سن کر لکھا ہو تو وہ اس کو مٹا ڈالے مگر قرآن کو نہ مٹائے ۔ البتہ میری حدیث بیان کرو اس میں کچھ حرج نہیں اور جس نے قصداً مجھ پر جھوٹ باندھا ، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1861
حدیث نمبر: 1862
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ میرے اوپر جھوٹ باندھنا ایسا نہیں ہے جیسے کسی اور پر جھوٹ باندھنا ، ( کیونکہ اور کسی پر جھوٹ باندھنے سے جھوٹ بولنے والے کا نقصان ہو گا یا جس پر جھوٹ باندھا اس کا بھی یا اور تین آدمیوں کا سہی ۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے سے ایک عالم گمراہ ہو گا اور دنیا کو نقصان پہنچے گا ) ۔ پھر جو شخص مجھ پر قصداً جھوٹ باندھے ، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1862
حدیث نمبر: 1863
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سمرہ بن جندب اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص مجھ سے حدیث نقل کرے اور وہ خیال کرتا ہو کہ یہ جھوٹ ہے ، تو وہ خود جھوٹا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1863