کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جو آدمی ہدایت یا گمراہی کی طرف بلاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 1860
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ہدایت کی طرف بلائے ، اس کو ہدایت پر چلنے والوں کا بھی ثواب ملے گا اور چلنے والوں کا ثواب کچھ کم نہ ہو گا اور جو شخص گمراہی کی طرف بلائے گا ، اس کو گناہ پر چلنے والوں کا بھی گناہ ہو گا اور چلنے والوں کا گناہ کچھ کم نہ ہو گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1860