کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: علماء کے اٹھا لئے جانے سے علم کے اٹھائے جانے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1858
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ عزوجل اس طرح علم نہیں اٹھائے گا کہ لوگوں کے دلوں سے چھین لے ، لیکن اس طرح اٹھائے گا کہ عالموں کو اٹھا لے گا یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنے سردار بنا لیں گے ۔ ان سے سوال کیا جائے گا تو وہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے ۔ وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1858