کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ہر چیز تقدیر سے ہے یہاں تک کہ عاجزی اور دانائی بھی ۔
حدیث نمبر: 1839
ابوعبداللہ آصف
´طاؤس کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی صحابہ کو پایا وہ کہتے تھے کہ ہر چیز تقدیر سے ہے اور میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ ہر چیز تقدیر سے ہے یہاں تک کہ عاجزی اور دانائی بھی ( یعنی بعض آدمی ہوشیار اور عقلمند ہوتے ہیں اور بعض بیوقوف اور کاہل ہوتے ہیں یہ بھی تقدیر سے ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1839