کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ان لوگوں کے متعلق جو لوگوں کو تکلیف دیتے ہیں ۔
حدیث نمبر: 1833
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عروہ بن زبیر سیدنا ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ` ( ہشام ملک ) شام میں کچھ لوگوں کے قریب سے گزرے وہ دھوپ میں کھڑے کئے گئے تھے اور ان کے سروں پر تیل ڈالا گیا تھا ۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ سرکاری محصول دینے کے لئے ان کو سزا دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ ان لوگوں کو عذاب کرے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب کرتے ہیں ( یعنی ناحق ۔ تو اس وہ عذاب داخل نہیں ہے جو حدًا یا تعزیراً ہو ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1833