کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ظالم کے لئے مہلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1831
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل ظالم کو مہلت دیتا ہے ( اس کی باگ ڈھیلی کرتا ہے تاکہ خوب شرارت کر لے اور عذاب کا مستحق ہو جائے ) ، پھر جب پکڑتا ہے تو اس کو نہیں چھوڑتا ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی کہ ” تیرا رب اسی طرح پکڑتا ہے جب بستیوں کو پکڑتا ہے یعنی ان بستیوں کو جو ظلم کرتی ہیں بیشک اس کی پکڑ سخت دکھ والی ہے “ ( ھود : 102 ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1831